پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت مستحکم رہی۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے برقرار ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 5 ہزار 75 روپے پر مستحکم رہی۔
پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2312 ڈالر فی اونس ہے۔



















