Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یاماہا وائی بی 125 زیڈ کا نیا ماڈل متعارف؛ قیمت بھی سامنے آگئی

یاماہا نے وائی بی 125زیڈ کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا ہے۔

یاماہا کمپنی نے وائی بی 125زیڈ کا نیا ماڈل متعارف کرایا ہے جس میں نئے گرافکس کے علاوہ کچھ فیچرز بھی اپ گریڈ کیے گئے ہیں۔

یہ ایک ’او ایچ سی‘ 125سی سی انجن اور پانچ اسپیڈ ٹرانسمیشن سسٹم کی حامل بائیک ہے جو اپنے کلاسک ڈیزائن کی وجہ سے کافی پسند کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ نئے ماڈل کے ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، یہ بائیک دو رنگوں سرخ اور سیاہ میں آتی ہے، اس کے نئے ماڈل کی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار روپے ہے۔