گھروں میں سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اسٹینڈنگ کمیٹی فائنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں روشن گھرانہ پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ روشن گھرانہ پروگرام کے تحت 100 یونٹ پروٹیکٹڈ صارفین کو سولر سسٹم مہیا کیے جائیں گے۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے روشن گھرانہ پروگرام کے لئے فنڈز کی منظوری بھی دے دی۔
دوران اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت پنجاب میں مہنگائی 36 فیصد سے کم ہو کر17 فیصد پر آ گئی ہے، ماضی میں حکومت پیسے دے کر عوام کیلئے اشیاء مہنگی کرتی رہی ہے۔
یاد رہے کہ روشن گھرانہ پروگرام خاص طور پر ان بجلی صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں اور پروگرام کا مقصد اہل گھرانوں کو سولر کٹس سے آراستہ کرنا ہے۔



















