Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹیٹ بینک سے بڑی خبر آگئی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بڑی خبر آگئی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 ارب 14 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ریزرو اضافے کے بعد 9 ارب 12 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔ بینکوں کے پاس کھاتے داروں کے 5 ارب 34 کروڑ ڈالر جمع ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 46 کروڑ ڈالر ہو گئے۔ ملکی ڈالر ذخائر میں اضافہ آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر ملنے سے ہوا ہے۔