پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں 16 مئی سے پیٹرول کی قیمتوں میں 10-12 روپے فی لیٹر کی نمایاں کمی متوقع ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت $82 ہے، جو کہ 1.25 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے، جبکہ WTI کروڈ تقریباً $77.39 ہے۔
عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحانات سے ملک کے اندر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے۔
اس وقت پیٹرول کی قیمت 288.49 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 281.96 روپے فی لیٹر ہے۔ تاہم 16 مئی کو پیٹرول 278 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہونے کی توقع ہے جبکہ ڈیزل 277 روپے فی لیٹر کے قریب ہے۔
یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان 15 مئی 2024 کو کیا جائے گا۔



















