Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان سے متعلق جاری کردہ کنٹری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی میں بتدریج کمی آئے گی۔

 رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی، تاہم استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بلند خطرات کا سامنا ہے۔

معاشی استحکام کے ساتھ معتدل شرح نمو واپس آئی ہے، پاکستان کی معیشت کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، مضبوط اور پائیدارمعاشی ترقی کیلئے پالیسی اصلاحات جاری رکھنا ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی پالیسی برقراررکھی جائے، دوسرے، آخری اقصادی جائزے کی تکمیل پاکستانی حکام کی مضبوط پالیسی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

پاکستان کے معاشی استحکام کےآثارمضبوط ہیں، اس سال معاشی شرح نمو2 فیصد اور اگلے سال3.5 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔

اسی طرح رواں سال مہنگائی 29.2 فیصد ہدف کے مقابلے میں24.8فیصد رہے گی جبکہ اگلے مالی سال مہنگائی میں12.1فیصد کی نمایاں کمی متوقع ہے۔

جاری کردہ کنٹری رپورٹ کے مطابق بے روزگاری رواں سال 8 فیصد اور اگلے سال 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔