Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے ریفائنری سیکٹر کے لئے زبردست خبر

پاکستان کے ریفائنری سیکٹر کے لئے زبردست خبر آ گئی ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کونسل آف اکنامکس اینڈ انرجی جرنلسٹ کے وفد کو بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی، چینی اور پاکستانی سرمایہ کاری کے ساتھ ایک ریفائنری میں سہ فریقی سرمایہ کاری ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ریفائنری “بائی بیک” کے آپشن کے ساتھ قائم کی جائے گی تاکہ فاضل مصنوعات کو عالمی منڈی میں فروخت کرنے کے لیے ایکسپورٹ کیا جاسکے۔

مصدق ملک نے کہا کہ سعودی گروپ کے پاس تیل اور کیمیکل کی عالمی مارکیٹ میں تجارت کی مہارت ہے اس لیے اس آپشن پر غور کیا گیا ہے، چینی کمپنی، جو کہ ریفائنری کی تعمیر اور اسے چلانے میں تجربہ اور مہارت رکھتی ہے، اس نئی مربوط ریفائنری کا حصہ ہوگی۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ نئی مربوط ریفائنری میں 10 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری شامل ہے، چینی کمپنی انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن کی ٹھیکیدار ہوگی اور آپریشن اور دیکھ بھال کا کام بھی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ انٹیگریٹیڈ ریفائنری کیمیکل اور ڈیزل مصنوعات تیار کرتی ہے، پاکستان ایک چھوٹی منڈی ہے اس لیے ملک میں کیمیکلز کی مانگ اتنی زیادہ نہیں ہے۔ لہذا، اضافی مقدار کو ایکسپورٹ  کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انٹیگریٹیڈ ریفائنری سے زرمبادلہ بچانے کے ساتھ ساتھ کمایا بھی جاسکے گا۔