Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

آئی ایم ایف نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے 4 سالوں میں پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیشگوئی کر دی ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مالی سال 2028 تک مہنگائی شرح 6.5 فیصد تک گر جائے گی، مالی سال 2027 میں بھی مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد تک رہے گی۔

پاکستان میں مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح 7.6 فیصد رہے گی، آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12.7 فیصد رہے گی۔

آئندہ 4 سالوں میں جی ڈی پی گروتھ میں بھی مسلسل اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے، 2028 تک پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 5 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

 اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے چار سالوں میں سرکاری ذخائر میں مسلسل اضافے کی پیشگوئی کر دی ہے۔ 2028 میں پاکستان کے سرکاری ذخائر 20.2 ارب ڈالر ہو جائیں گے۔