Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بزنس کمیونٹی ملکی برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک لیجانے میں حکومت کی مدد کیلئے تیار ہے، عاطف اکرام

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی ملکی برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک لیجانے میں حکومت کی مدد کیلئے تیار ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ملکی برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک لیجانے میں حکومت کی مدد کیلئے تیار ہیں، پاکستان میں توانائی کے مسائل کا حل ضروری اور بزنس دوست ماحول ہونا چاہیے بزنس دوست ماحول کے بغیر برآمدات کو 2030 تک 100 ارب ڈالر تک لیجانا ممکن نہیں ہوگا۔ہمارا مطالبہ ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں ایکسپورٹ انڈسٹری کو مراعات دی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی کاروباری وفد کا دورہ پاکستان نہایت مثبت رہاہے سعودی عرب سمیت دیگر ممالک سے بھی سرمایہ کاروں کو دعوت دی جائے۔

صدر فیڈریشن عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں اقتصادی زونز پر بات آگے بڑھائی جائے اقتصادی زونز میں صنعتیں لگیں گی تو ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے حکومتی اقدامات قابلِ ستائش ہیں سرمایہ کاری کے ذریعے ہی ملکی معیشت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔