Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

اسٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 23 سے 25 فیصد کے درمیان رہنے کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے مرکزی بینک نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کی معاشی جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مہنگائی کی شرح 23 سے 25 فیصد کے درمیان رہے گی جبکہ ستمبر 2025 تک مہنگائی مزید کم ہو کر 5 سے 7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں حقیقی جی ڈی پی نمو 1.7 فیصد رہی جبکہ زرعی پیداوار میں بہتری اور اجناس کی قیمتوں میں کمی کے سبب جاری خسارہ کم ہوا۔

اس کے علاوہ سخت مالیاتی پالیسیوں میں تسلسل سے جاری خسارے میں کمی ہوئی اور پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہتر ہوئے۔