Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بینک سے پچاس ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟ بڑی خبر آگئی

بینک سے پچاس ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر ٹیکس کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے۔

 بجٹ 25- 2024 میں بینکوں سے کیش نکلوانے اور 1300 سی سی سے زائد کی امپورٹ گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق اہم تجویر سامنے آگئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پر ٹیکس کی شرح 0.9 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بینکوں سے 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے پر 0.6 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے کیش نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس مد میں مزید 15 ارب روپے سے زائد جمع کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

آئندہ بجٹ میں غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی امپورٹ پر ٹیکس بڑھانے اور 1300 سی سی سے زائد کی امپورٹ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ آئندہ بجٹ میں 850 سی سی سے زائد کی تمام نئی گاڑیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی جبکہ غیر ضروری اور لگژری آئٹمز پر ڈیوٹی بڑھائے جانے کا امکان ہے۔