سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔
لاہور میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔
7 سے 15 کلو واٹ سسٹم کی قیمت میں 25 سے 50 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ مارکیٹ میں فی کلو واٹ میں 6 روپے کا اضافہ ریکارڈ کی گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث 7 کلو واٹ کا سسٹم اس وقت ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کے لگ بھگ پہنچ چکا ہے جس میں 25 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
10 کلو واٹ کا سسٹم 1.15 ملین سے بڑھ کر 1.2 ملین تک پہنچ گیا ہے، 12 کلو واٹ سسٹم کی قیمت 1.45 ملین روپے تک پہنچ گئی ہے جو کہ 50 ہزار روپے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔



















