نئے بجٹ میں تنخواہوں سے متعلق سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی ہے۔
وفاقی حکومت متعدد معاشی چیلنجوں کے درمیان مالی سال 2024-25 کے لیے اپنے پہلے بجٹ کا اعلان جون میں کرے گی۔
وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجٹ میں اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کرتی ہیں۔
آئندہ بجٹ 2024-25 میں حکومتوں کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا اعلان متوقع ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ حکومتیں وزارت خزانہ کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد کریں گی۔
یاد رہے کہ اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔



















