فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے سے متعلق بڑا اقدام اٹھالیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے انکم ٹیکس جنرل آرڈر نمبر ایک پرعمل درآمد کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ گروپ نان فائلرز کی موبائل سمز کی بندش کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان رابطے اور نگرانی کا کام کرے گا۔
18 رکنی گروپ میں ایف بی آر، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) اور ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔
ورکنگ گروپ نان فائلرز کی سمز بند کرنے کیلئے فریقین کے درمیان رابطے اور نگرانی کے پلیٹ فارم کا کردار ادا کرے گا اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مسائل کے حل کیلئے سہولت فراہم کی جائے گی۔



















