تیل اور گھی کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
برانڈ اے اور برانڈ بی کے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 70 سے 75 روپے کمی کی گئی ہے۔
ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اے برانڈ کا تیل 75 روپے فی لیٹر سستا ہو کر 525 روپے اور اے برانڈ کا گھی 25 روپے سستا ہو کر 525 روپے فی کلوگرام ہو گیا ہے۔
اسی طرح بی برانڈ کا گھی اور آئل فی لیٹر 70 روپے کمی کے بعد 380 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری طرف اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے اپنی ششماہی معاشی جائزہ رپورٹ میں رواں مالی سال کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 23 سے 25 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
جائزہ رپورٹ کے مطابق آئندہ چھ ماہ کے دوران مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا اور اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو ستمبر 2025 تک مہنگائی کی شرح کم ہو کر محض 5 سے 7 فیصد تک آ جائے گی۔



















