پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث یکم جون سے ملک میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
یکم جون سے پیٹرول 4 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ نئی قیمتوں کا اعلان 31 مئی کی رات کو کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 15 مئی کو حکومت نے پیٹرول 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کمی کا اعلان کیا تھا۔



















