Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

گزشتہ روز خیبر پختونخوا اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کیا گیا، وزیرخزانہ خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے کہا کہ کل محصولات 1754 ارب روپے ہیں جبکہ کل اخراجات 1654ارب روپے ہیں اور بجٹ 100 ارب روپے سرپلس ہے۔

آفتاب عالم نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی ماہانہ پنشن میں 10 فیصد اضافے کی بھی تجویز ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ کم از کم اجرات کو 32 ہزار سے بڑھا کر 36 کرنے کی سفارش کی ہے۔