Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹویوٹا یارس کا نیا ماڈل متعارف؛ قیمت سامنے آگئی

ٹیوٹا نے اپنی معروف گاڑی ’ یارس‘ کا نیا ماڈل مارکیٹ میں متعارف کروا دیا ہے

معروف کارساز کمپنی ٹیوٹا نے اپنی گاڑی ’ یارس‘ کا نیا فیس لفٹ ماڈل مارکیٹ میں متعارف کروا دیا ہے جس کی قیمتوں میں بھی ایک لاکھ 44 ہزار سے لے کر 6 لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔

اس حوالے سے آئی ایم سی کی جانب سے مجاز ڈیلرز کو جاری لسٹ میں عندیہ دیا گیا کہ ٹویوٹا یارس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

یارس جی ایل آئی ایم / ٹی 1.3، سی وی ٹی 1.3، اے ٹی آئی وی ایم/ٹی 1.3 اور اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3 کی قیمتیں بڑھا کر بالترتیب 44 لاکھ 79 ہزار روپے، 47 لاکھ 60 ہزار روپے، 47 لاکھ 30 ہزار روپے اور 56 لاکھ 4 ہزار روپے کر دی گئی ہیں۔

اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی 1.5 (بیج انٹیرئیر) کی قیمت 56 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھا کر 62 لاکھ 55 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ یارس کی بکنگ 24 مئی سے 15 لاکھ روپے ادا کر کے کرائی جاسکے گی۔