Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سولر پینل لگوانے کے خواہشمندوں کو حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی

سولر پینل لگوانے کے خواہشمندوں کو حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

سندھ حکومت نے عالمی بینک کے اشتراک سے صوبے بھر کے 2 لاکھ گھرانوں کو صرف 7 ہزار روپے میں پورا سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان 2 لاکھ گھرانوں میں کراچی کے 50 ہزار گھرانے بھی شامل ہیں۔ مجوزہ فراہم کردہ سولر سسٹم سے ایک پنکھا اور 3 ایل ای ڈی بلب جلائے جاسکیں گے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر سندھ سولر انرجی کا کہنا ہے کہ ہر صوبے کے ہر ضلع میں 6 ہزار 656 سولر سسٹم دیئے جائیں گے، منصوبے کا آغاز رواں سال اکتوبر سے متوقع ہے۔

ڈائریکٹر سندھ سولر انرجی کا کہنا ہے کہ سسٹم میں سولر پینلز، چارج کنٹرولر اور بیٹری بھی شامل ہے، جیسے ہی خریداری ہو جائے گی تو اکتوبر میں تقسیم شروع ہوجائے گی۔

اس کے علاوہ منصوبے کے لیے ورلڈ بینک نے 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جاری کیے ہیں، منصوبے میں مزید توسیع کا بھی امکان ہے۔

یاد رہے کہ سندھ میں ابتک شمسی توانائی سے 400 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔