Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 790 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 790 روپے ہوگئی ہے۔