پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت مستحکم رہی۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار روپے برقرار ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 8 ہزار 333 روپے پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب انٹر نیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 2362 ڈالر پر مستحکم رہا۔



















