Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھاری بلوں سے تنگ عوام کیلئے اچھی خبر آگئی

بھاری بلوں سے تنگ عوام کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت توانائی شعبے میں اصلاحات کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں بریفنگ کے دوران این ٹی ڈی سی کی تنظیم نو کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ اووربلنگ پر یکم اپریل سے 30 مئی تک 134 مقدمات درج کرکے 90 ملازمین کو گرفتار کیا گیا۔

آئندہ سال کے ترقیاتی بجٹ میں ایک لاکھ 24 ہزار 611 ٹرانسفارمرز کی میٹرنگ کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے، جبکہ آئیسکوکے ایک تہائی صارفین اسمارٹ میٹرز پر منتقل کیے جارہے ہیں۔

وزیراعظم نے تقسیم کارکمپنیوں میں صارفین کی سہولت کے مؤثر نظام قائم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ توانائی شعبے میں اصلاحات کیلئے عالمی سطح پر رائج جدید نظام سے استفادہ حاصل کیا جائے۔