آئندہ مالی سال انکم ٹیکس کتنا ہوگا اس حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس اصلاحات نافذ کیں اور اب پرسنل انکم ٹیکس اصلاحات لاگو کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انکم ٹیکس کی شرح کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں انکم ٹیکس چھوٹ 6 لاکھ روپے تک کی آمدن پر برقرار رکھنے کی تجویز ہے اور یہ بھی تجویز ہے کہ تنخواہ دار طبقے میں زیادہ سے زیادہ سلیب میں بھی اضافہ نہ کیا جائے جبکہ ٹیکس Slabs میں کچھ ردو بدل تجویز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نان سیلریڈ افراد کے زیادہ سے زیادہ ٹیکس کی شرح 45 فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔



















