Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پینشنرز کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

پینشنرز کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی تقریر میں کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ 1 سے 16 گریڈ کے سرکاری ملازمین کی قوت خرید بہتر بنانے کے لیے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، گریڈ 17 سے 22 تک افسران کی تنخواہوں میں 22 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 22 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہے، اسی طرح کم سے کم ماہانہ تنخواہ کو 32 ہزار روپے سے بڑھا کر 37 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔