سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ 2024 کی تقریر میں کہا کہ مقامی ضرورت کے لیے سولر پینلز برآمد کرنے یا تیار کرنے پر رعایتیں دی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پلانٹ، مشینری، اس سے منسلک آلات اور سولر پینلز، انورٹرز، بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور پرزہ جات کی درآمد پر رعایتیں دی جارہی ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ان رعایتوں کا مقصد درآمد شدہ سولر پینلز پر انحصار کم کیا جاسکے اور قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ آئندہ مالی سال بجٹ 25-2024 میں ملک میں سولرانرجی کے فروغ کیلئے اس کے خام مال پر ٹیکس کی غیر معمولی چھوٹ دی گئی ہے جس کے بعد سولر پینل، سولر انورٹر، سولر بیٹری سمیت دیگر چیزوں کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی۔



















