Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں زبردست کمی ہوگئی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 361 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 361 روپے ہوگئی ہے۔