Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سوزوکی جاپان کا کہنا ہے کہ وہ کئی مارکیٹس میں الیکٹرک ماڈلز سمیت اپنی گاڑیوں کے باڈی اسٹرکچر کو کم وزن بنانا چاہتی ہے اور ان میں چھوٹی بیٹریاں استعمال کرنا چاہتی ہے۔

کمپنی کی کوشش ہے کہ اپنی گاڑیوں میں توانائی کے استعمال کو کم سے کم رکھتے ہوئے اپنی ہیئرٹیکٹ، لائٹ ویٹ اور سیف باڈی ٹیکنالوجی کو جدید تر بنائے۔ چنانچہ کمپنی اپنی گاڑیوں کے وزن میں مزید کمی لانے جا رہی ہے۔

اس منصوبے پر عمل کرتے ہوئے کمپنی سب سے پہلے اپنی آلٹو کار کے وزن میں آئندہ 10 سالوں کے دوران 15 فیصد کمی لائے گی۔ اس گاڑی کا موجودہ وزن 680 کلو گرام ہے اور کمپنی کا ہدف ہے کہ اس میں 100 کلوگرام کمی لائی جائے۔

سوزوکی جاپان کا کہنا ہے کہ آلٹو کار کا وزن کم کرنے کے لیے گاڑی میں چھوٹی موٹریں اور بیٹریاں لگائی جائیں گی، جس سے اس کی قیمت میں بھی کمی آنے کا امکان ہے۔