سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق روشن گھرانہ اسکیم کے تحت سولر پینل کی تقسیم کیلئے صارفین کی اہلیت کا طریقہ کار طے کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ توانائی نے فائنل پلان وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کردیا ہے۔ ذرائع محکمہ توانائی کے مطابق ایک ہی گھر پر دو میٹر والے صارفین کو سولر پینل نہیں ملیں گے۔
ذرائع محکمہ توانائی کے مطابق بجلی چوری میں ملوث اور ڈیفالٹ صارفین بھی سولر اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔
محکمہ توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ شرائط تمام مفت اور قرض پر سولر پینل لینے والوں پر عائد ہوں گی، منصوبے کا ترمیمی پی سی ون پی اینڈ ڈی بورڈ کو منظوری کے لیے ارسال کردیا گیا ہے۔
پی اینڈ ڈی بورڈ سے منظوری کے بعد منصوبے پر عمل کا آغاز کردیا جائے گا، جس کے بعد اہل افراد کو سولر پینل دینے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔



















