Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 52 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 16 ہزار 735 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 52 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 16 ہزار 735 روپے ہوگئی ہے۔