پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار ریاست سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں حکومتی کردار کو ختم کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کل ایک اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پرائسنگ اتھارٹی مرحلہ وار سونپنے کی تیاری کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ اوگرا کے چیئرمین کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے اثرات کا جائزہ لینے اور اسٹریٹجک فریم ورک تیار کرنے کا کام سونپا گیا ہے، تاہم ڈی ریگولیشن کا حتمی فریم ورک منظوری کے لیے وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔
بعدازاں پیٹرولیم ڈیلرز نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتوں کا تعین کرنے کا اختیار دینے کی مخالفت کی ہے اور یہ دلیل دی کہ اس سے منافع خوری ہو سکتی ہے۔



















