Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹیٹ بینک سے بڑی خبر آگئی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بڑی خبر آگئی ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق کمی کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب 42 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 9.03 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 30 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

اس کے علاوہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 36 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 14 ارب 33 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔