Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیپرا کا بجلی صارفین کی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کا فیصلہ

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین کی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے ‘نیپرا آسان اپروچ’ کے نام سے موبائل ایپلیکیشن لانچ کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

اس حوالے سے نیپرا نے بتایا ہے کہ ایپ صارفین کو کم سے کم ممکنہ وقت میں بجلی کے مسائل شکایات درج کروانے کی سہولت دے گا، بجلی کی بندش سے اوور بلنگ تک شکایات درج کروائی جا سکیں گی۔

 نیپرا کا کہنا ہے کہ موبائل ایپلیکیشن پاکستان بھر میں بجلی کے صارفین کو ملٹی چینل سروس ڈیلیوری فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی صارفین کی سہولت کیلئے موبائل ایپ کو باقاعدہ کل لانچ کرے گی۔