کیا موٹرز نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی اسٹونک پر بڑی آفر لگادی ہے۔
ذرائع کے مطابق کیا موٹرز نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی اسٹونک کی بکنگ پیمنٹ 25 لاکھ سے کم کرتے ہوئے 13 لاکھ 75 ہزار روپے مقرر کر دی ہے اور کہا ہے کہ یہ آفر محدود مدت کیلئے ہے۔
کیا اسٹونک میں 14 سو سی سی کا ایم پی آئی انجن دیا گیا ہے، اس کے علاوہ الیکٹرانک اسٹیبلیٹی کنٹرول، اے بی ایس اور متعدد ایئر بیگز دیئے گئے ہیں۔
کیا موٹرز نے اس سے قبل گاڑی کی قیمت میں محدود مدت کیلئے 15 لاکھ روپے کی کمی کر دی تھی جس کے بعد گاڑی خریدنے والوں کی تعداد میں بےحد اضافہ ہو گیا اور کمپنی کو جلد ہی بکنگ بند کرنا پڑی۔
کمپنی نے کچھ عرصہ کے بعد گاڑی کی قیمت میں واپس 7 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ کیا۔



















