Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مفت سولر پینل کب سے ملنا شروع ہونگے؟ حکومت نے خوشخبری سنادی

حکومت نے مفت سولر پینل دینے سے متعلق خوشخبری سنادی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر توانائی کی زیر صدارت چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر سولر پینل کے حوالے محکمہ توانائی کے اعلیٰ افسران اور این جی اوز کے ساتھ مفت سولر فراہمی منصوبہ سے متعلق اجلاس ہوا۔

 اجلاس میں سیکریٹری انرجی، سی ای او ایس پی ایچ ایف، ڈائریکٹر سندھ سولر انرجی پروجیکٹ سمیت مختلف این جی اوز کے اونرز نے شرکت کی۔

 دوران اجلاس صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ رواں ماہ اگست میں ہی سولر پینل کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔ انہوں نے سولر پینل رواں ماہ اگست میں فراہمی کے لئے اقدامات تیز کرنے کی احکامات جاری کیے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی خصوصی ہدایات پر منصوبے کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور بہت جلد ہی ایک ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں سولر پینل تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کے 2 لاکھ گھروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعلی ہائوس میں سولر ہوم سسٹم کے معاہدے کی تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ صوبے کے 20 لاکھ گھروں کو سولرائز کرنا چاہتے ہیں۔