پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت مستحکم رہی۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 55 ہزار 500 روپے برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 19 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔



















