پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت مستحکم رہی۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے پر مستحکم رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 9 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 439 ڈالر ہوگئی ہے۔



















