Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ

ماہ اگست کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا)  کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.97 فیصد  اور  سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 3.19 فیصد اضافہ کیا گیا۔

سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 0.4038 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو  اور  سوئی سدرن کے آر ایل این جی کی قیمت میں 0.4206ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔

سوئی نادرن کےلئے آر ایل این جی کی ٹرانسمشن قیمت 13.0603 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو  اور ڈسٹری بیوشن قیمت 14.0065 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو مقرر کردی گئی۔

سوئی سدرن کےلئے آر ایل این جی کی ٹرانسمشن قیمت 11.8967 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو  اور  ڈسٹری بیوشن قیمت 13.5773 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو مقرر کردی گئی۔