Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان رہا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 524 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 0.67 فیصد کمی سے 78045 پر بند ہوا، کاروباری ہفتے میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 78886 رہی۔

کاروباری ہفتے میں انڈیکس کی کم ترین سطح 77817 رہی ، ایک ہفتے میں 84 ارب روپے مالیت کے 2.40 ارب شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

  ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن 10491 ارب سے گھٹ کر 10398 ارب روپے رہ گئی۔