Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے شہریوں کے لئے بری خبر

کراچی کے شہریوں کے لئے بری خبر آگئی ہے۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جوہر قندھاری کا کہنا ہے کہ رہائشی، صنعتی اور کمرشل صارفین کو اگلے 6 ماہ تک کے الیکٹرک سے مہنگی بجلی خریدنی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ سینٹرل پاور پرجیزنگ ایجنسی نے کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کے تمام ڈسکوز کو فی یونٹ 31 پیسے بجلی سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے۔

جوہر قندھاری کا کہنا ہے کہ کراچی کے لئے اگلے چھ ماہ تک 3 سے 5 روپے فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ ہوگا، ان حالات میں کراچی کی انڈسٹری نہیں چل سکے گی۔

 کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 14 روپے فی یونٹ کمی کا فائدہ بھی پنجاب کی صنتوں کو ہوگا، پیدواری لاگت اتنی بڑھ جائے گی کہ کراچی کی انڈسٹری لازمی بند ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں سے سستا مال کراچی آئے گا تو کراچی کی انڈسٹری کیسے چلے گی، یہ بہت خطرناک عمل ہے اور سلو پوائزن کی طرح انڈسٹری کو ختم کردے گا۔