ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 61 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 24 ہزار 451 روپے ہوگئی ہے۔
کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 61 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 24 ہزار 451 روپے ہوگئی ہے۔



















