Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم آئندہ ماہ آئی ایم ایف کی منظوری کیلئے پُرامید ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم آئندہ ماہ آئی ایم ایف کی منظوری کیلئے پرامید ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمرشل بینکوں سے فنڈز کی فراہمی کے لئے مثبت بات چیت ہوئی، بین الاقومی ایجنسیوں کی جانب سے ریٹنگ بہتر ہونے سے کمرشل بینکوں کا ردعمل مثبت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دبئی اسلامک اور المشرق بینک سے بات چیت جاری ہے، گزشتہ ہفتے سعودی وزیرخزانہ سے بھی بات چیت مثبت رہی، چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا ردعمل مثبت ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ دوست ممالک اپنے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے ذریعے آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیں گے، پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے 37 ماہ میں 3 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسگ درکار ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں سال پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی بیرونی فناسنگ کی ضرورت ہے، ایس بی اے کے وقت بھی شور مچایا گیا کہ آئی ایم ایف منظوری نہیں دے گا، اب بھی ایسے ہی شورمچایا جا رہا ہے کہ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی آئی ایم ایف بورڈ پروگرام کی منظوری دے گا، پُرامید ہیں کہ سمتبر میں آئی ایم ایف کا بورڈ منظوری دے گا، آئی ایم ایف سے ہر دوسرے روز بات چیت ہورہی ہے۔

 محمد اورنگزیب نے کہا کہ تاجروں سے ٹیکس وصولی کے لئے حکومت پرعزم ہے، تاجروں سے ٹیکس لے کر سہولتیں بھی فراہم کریں گے، تاجروں سے ٹیکس وصولی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے رہے ہیں۔