Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی وزیر توانائی نے بجلی صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 37 پیسے کمی کا عندیہ دیدیا

وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے بجلی صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 37 پیسے کمی کا عندیہ دیدیا ہے۔

وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے بجلی کی قیمت اور ٹیرف کے حوالے سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاور سیکٹر میں بجلی کی قیمتوں کا تعین نیپرا کرتا ہے، قیمتوں کا تعین ہر ماہ کیلئے سہ ماہی ٹیرف اورماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کے تعین کیلئے پٹیشنز دائر کی جاتی ہیں، نیپرا کے فیصلوں کو میڈیا کے اندر سمجھ نہ ہونے کی وجہ سے غلط زاویئے سے دیکھا جاتا ہے۔

 اویس لغاری نے کہا کہ گزشتہ روز نیپرا نے ہماری پٹیشن کی سماعت کی، پٹیشن منظور ہوئی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 96 پیسے فی یونٹ کا اضافہ جبکہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 2 روپے 87 پیسے کی کمی آئے گی۔

وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا کہ صارفین کو 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ کم ادا کرنا پڑیں گے۔