ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.62 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، مہنگائی کی مجموعی شرح 15.34 فیصد تک آگئی۔
ایک ہفتے میں 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 24 اشیاء کی قیمتیں برقرار رہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 9 روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا، پیاز فی کلو 9 روپے تک مہنگا ہوا۔
ایک ہفتے میں دال چنا 8 روپے تک اور لہسن 10 روپے تک فی کلو مہنگا ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 15 روپے سے زیادہ مہنگا ہوا۔
ایک ہفتے میں آلو، ٹوٹا باسمتی چاول گھی، نمک، مٹن اور بیف مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے سے زیادہ کی کمی ہوئی، فی درجن انڈے 3 روپے تک سستے ہوئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی فی کلو قیمت میں 16 روپے اور دال ماش کی فی کلو قیمت میں 3 روپے سے زیادہ کی کمی ہوئی۔



















