Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں 138 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 78 ہزار 488 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

دن بھر مجموعی طور پر 454 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 214 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 179 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 67 کروڑ 82 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 20 ارب 85 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

اس کے علاوہ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,914 جبکہ کم ترین سطح 78,439 پوائنٹس رہی۔