جوڑیا بازار کے امپورٹرز نے ملک بھر میں دالوں کی امپورٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
تاجر روف ابراہیم نے کہا کہ حکومت چاہے تو ٹی سی پی کے ذریعے دالیں منگوالیں، موجودہ دالوں کے جو معاہدے ہوئے تھے اس کو پورا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سالانہ 17 لاکھ ٹن دالیں امپورٹ کرتا ہے، ملک بھر میں دالوں کی 200 سے زاید فیکٹریاں ہیں، ملک بھر میں دالوں کی پیداور نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے، چنے کی دال پہلے ڈھائی لاکھ ٹن پیدا ہوتی ہے جو کم ہوکر پچاس ہزار ٹن رہ گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دالوں کا اسٹاک 1 مہینے کا ہوگا، دالوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، بھارت کی جانب سے عالمی مارکیٹ میں خریداری کی وجہ سے دالوں کے ریٹ زیادہ ہیں۔
روف ابراہیم نے کہا کہ تاجر ایف بی آر کی نوکری نہیں کرسکتے، تاجر ایف بی آر کے لیے ود ہولڈنگ کا کردار بھی ادا نہیں کرسکتے۔
تاجر کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہیں مانے تو ہڑتالوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔



















