Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی

ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے گئے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2024 میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آگئی۔

 اگست میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد ریکارڈ کی گئی، شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 11.7 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی 6.7 فیصد رہی۔

جولائی 2024 میں یہ شرح 11.1 فیصد پر تھی، اگست 2023 میں شرح 27.4 فیصد پر تھی، اگست میں مہنگائی کی شرح 34 ماہ کی کم ترین سطح پر ہے، پچھلے 2 ماہ میں مہنگائی کی مجموعی شرح 10.36 فیصد رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق 2023 کے دو ماہ میں یہ مہنگائی کی شرح 27.84 فیصد پر تھی۔