Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چولستان کینال اسکیم 100 فیصد پنجاب حکومت کا پراجیکٹ ہے، مصدق ملک

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ چولستان کینال اسکیم 100 فیصد پنجاب حکومت کا پراجیکٹ ہے۔

 وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ چولستان کی بنجر زمین کو آباد کرنے کیلئے پانی پنجاب کے حصے سے ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو پانی کی تقسیم کا نہیں بتا سکتے، ہر صوبے کو پانی تقسیم کا فیصلہ خود کرنا ہے، پنجاب اور سندھ نے اس منصوبے کیلئے معاہدہ کیا ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ گرین منصوبے کو مان چکے اور زمین بھی دے چکے ہیں، سندھ کی زمین کیلئے سندھ کے حصے سے پانی ملے گا، ارسا نے جو سرٹیفکیٹ جاری کیا اس سے تمام چیزیں کلیئر ہوگئیں۔