صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکس میں 1 فیصد کا اضافہ منظور نہیں۔
صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکس میں 1 فیصد کا اضافہ منظور نہیں، حکومت پہلے ہی دوہرے ٹیکس لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر ٹیکسوں کا نفاذ ٹیکس چوری میں اضافہ کرے گا، رواں مالی سال ٹیکسوں میں اضافے کے باوجود ایف بی آر ہدف حاصل نہیں کرسکا۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ دو ماہ میں ایف بی آر کو تقریباً 100 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے، ایف بی آر کو ستمبر میں 1220 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا ہے۔
صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ کا کہنا ہے کہ ایف بی آر میں اصلاحات کیے بغیر ٹیکس ہدف کا حصول ممکن نہیں ہے۔



















