پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 73 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 73 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 356 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 443 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،203 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 167 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں 43 کروڑ 26 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 12 ارب 11 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔
مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,644 جبکہ کم ترین سطح 78,250 پوائنٹس رہی۔



















