ڈالر کی قیمت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی، قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 07 پیسے کے اضافے کے بعد 278 روپے 77 پیسے ہو گئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 278.70 سے بڑھ کر 278.77 روپے پر بند ہوا ہے۔



















